1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تنقیدی مشاعرہ از محمد شاہد الرحمن

'مذاکرہ بعنوان "غزل جب باوضو ہوجائے"' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏ستمبر 11, 2016۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    653
    محمد شاہد الرحمن

    لبادہ اوڑھ لیں اشعار جب حُسنِ عقیدت کا
    ارادہ باندھ لیں جب وہ شہ ِوالاؐ کی مدحت کا
    تقاضا کرنے لگ جائیں حبیبِ حق کی نسبت کا
    ”غزل جب با وضو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے“

    مقدر ہونے لگ جائیں اگر بیدار لفظوں کے
    اگر کھل جائیں میرے قلب پر اسرار لفظوں کے
    عیاں ہوں چارسو میرے سبھی انوار لفظوں کے
    فضا جب مشکبو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    قصائد سے ، جرائد سے ہوا ہے کب بھلا ممکن
    ادا ہو جائے حقِ مدحتِ احمدؐ ، ہے نا ممکن
    نہیں ہے بزم ِ عالم سے محمدؐ کی ثناء ممکن
    اگر یہ جستجو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    نہ کوئی اور خواہش ہو نہ کچھ اس کے سوا دیکھوں
    ہر اک لمحہ یہی دھن ہو مدینے کی فضا دیکھوں
    نزع کے وقت میں یارب ! رخِ شمسُ الضحیٰ دیکھوں
    یہی جب آرزو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے

    ہو ان کی سیرتِ اطہر میرے کردار میں شامل
    انہی کا فلسفہ ہر دم رہے افکار میں شامل
    انہی کا ذکرِ عالی ہو میری گفتار میں شامل
    اگر پیدا یہ خو ہو جائے تیری نعت ہوتی ہے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • زبردست زبردست x 1
    Last edited: ‏ستمبر 11, 2016
  2. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    740
    • دوستانہ دوستانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    220
    بہت شکریہ ۔۔۔ آمین ۔۔ جزاکم اللہ
    • دوستانہ دوستانہ x 2
  4. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    740

    سخن جب حق نمو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے
    غزل جب باوضو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    جب ان کے عشق کے ساغر میسر ہوں خیالوں میں
    قلم مثلِ صبو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    کبھی خلوت، کبھی جلوت، کبھی گھر پر، کبھی در پر
    جب ان سے گفتگو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    تخیل میں ہے ہر لمحہ خیال ان کا جمال ان کا
    کرم جب دوبدو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    سخنور کوئی لفظوں سے کرے کیسے ثنا ان کی
    جو کالم جستجو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    بفیضِ شہ کمال الصوفیا، مُزَؔمّل وارداتِ دل
    لبوں کے روبرو ہو جائے ان کی نعت ہوتی ہے

    (یہ کلام اختتامِ ایونٹ کے بعد حافظ مزّمل سلطانی نے ارسال فرمایا تھا)​
    • زبردست زبردست x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    Last edited: ‏ستمبر 12, 2016
  5. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    740

    تخیل مشک بو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے
    تیقن قبلہ رو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    محبت سے، لگن سے، پیار سے، حسنِ عقیدت سے
    نبی کی گفتگو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    حبیبِ کبریا کے پیار کے سارے تقاضوں سے
    تعشق سرخرو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    محبت کے، حقیقت کے، عقیدت کے تناظر میں
    سخنور فکر جو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    ثنائے مصطفیٰ کی آرزو میں یہ حقیقت ہے
    قلم بھی باوضو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    کمال الصوفیاءکے فیضِ پیہم سے کھلا عقدہ
    گماں بھی خوبرو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    زبیؔر اس بات کو پیشِ نظر رکھو پئے مدحت
    مسلسل جستجو جب ہو تو انکی نعت ہوتی ہے

    (یہ کلام فورم کے نئے رکن حافظ مزمّلؔ سلطانی نے ارسال فرمایا)
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • زبردست زبردست x 1
  6. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    293
    خوب صورت کلام ہے
    ہم @حافظ مذمل سلطانی کو فورم میں خوش آمدید کہتے ہیں
    • دوستانہ دوستانہ x 3
    • زبردست زبردست x 1