1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

آپ کا نعتیہ کلام الیاس بابر اعوان: سلسلہ مہرِ ضیا بار سے جُڑ جاتا ہے

'الیاس بابر اعوان' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏دسمبر 3, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    683
    سلسلہ مہرِ ضیا بار سے جُڑ جاتا ہے
    میں بھٹکتا ہوں تو دل تار سے جُڑ جاتا ہے

    آپ سے حسنِ تعلق کا فقط ہے اعجاز
    آئنہ صحبتِ کردار سے جُڑ جاتا ہے

    خواب میں گھومتا رہتا ہوں مدینہ کے دروں
    ہر قدم دل کسی دیوار سے جُڑ جاتا ہے

    دور سے انجمِ تاباں کا گماں ہوتا ہے
    اشک جو روضہ ء انوار سے جُڑ جاتا ہے

    باغِ ہستی میں میسر ہو جہاں محفلِ نعت
    دل اُسی شاخِ گہر بار سے جُڑ جاتا ہے

    الیاس بابر اعوان