1. یہ صفحات اکادمی فروغ نعت گوجرانوالہ شاخ کے لیئے مخصوص ہیں ۔۔۔ الحمد للہ گوجرانوالہ میں اکادمی کی شاخ کے قیام اور فروغ نعت کے مقاصد کے حصول کے لیئے سید اعجاز شاہ عاجز، حافظ عبدالغفاواجد اور پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ طاہر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ سہ ماہی مجلہ فروغ نعت کے تین شمارے ۱۰، ۱۱، ۱۲ گوجرانوالہ ریجن میں نعتیہ روایت پر مشتمل خصوصی اشاعتیں ہیں ۔ اور یہ خصوصی اشاعتیں بھی گوجرانوالہ براچ کی مرہون منت ہیں۔۔ ان صفحات پر گوجرانوالہ برانچ کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم ہونگی

ایوان شعروادب کامونکی کے زیر اہتمام سالانہ محفل مسالمہ

'اکادمی فروغ نعت گوجرانوالہ' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏جنوری 22, 2017۔

  1. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    272
    ایوان شعروادب کامونکی کے زیر اہتمام سالانہ محفل مسالمہ
    ایوان شعرو ادب اور بزم نازش کامونکی کے زیر اہتمام خلیفہ ہاؤس جی ٹی روڈ کامونکی میں ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۶ کو بعد از نماز عشا سالانہ محفل مسالمہ منعقد ہوئی۔ صدارت جناب قاری محمد صادق جمیل نے فرمائی،مہمان خصوصی جناب واجد امیر تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، ارسلان احمد ارسل، انصر علی انصر، ممتاز علی سلطانی،اعجاز شاہ عاجز، فیض الامین فاروقی، نجم الحسن عروس فاروقی ، قاسم کیلانی اور علامہ ثاقب علوی تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت خوان حضرات نے حضرت حنیف نازش کا نعتیہ کلام ترنم سے پڑھا۔ نظامت کے فرائض فیض رسول فیضان نے انجام دیے۔ محفل میں مقامی اور مہمان شعرا کے علاوہ کثیر تعداد میں باذوق سامعین نے بھی شرکت کی شریک شعرا نے امام عالی مقام کے حضور نذرانہ سلام پیش کیا۔ مجموعی طور پر محفل مسالمہ انتہائی کامیاب اور روحانی کیفیات کی حامل تھی۔اختتامی دعا پیر فیض الامین فاروقی نے فرمائی۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکا کو شیخ محمد شفیق اور محمد اسلم پیا کی جانب سے پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

اس صفحے کو مشتہر کریں