1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

عارف قادری بزمِ ذِکرِ نبی سجاتے ہیں

'عارف قادری' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف قادری, ‏ستمبر 20, 2017۔

  1. عارف قادری

    عارف قادری نعت جاری رہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    13
    بزمِ ذِکرِ نبی سجاتے ہیں
    کیف و لُطفِ حیات پاتے ہیں
    ـ
    عرشِ حق تک رسائیاں کس کی
    آپ جاتے ہیں، آپ آتے ہیں
    ـ
    ہم غریبوں کے دیس پر بھی نظر
    آپ اُجڑے جہاں بساتے ہیں
    ـ
    جانے کس دل سے لَوٹتے ہوں گے
    جو دیارِ نبی کو جاتے ہیں
    ـ
    حوصلہ دیکھ ابنِ حیدر کا
    گھر کا گھر دین پر لُٹاتے ہیں
    ـ
    ان کی ہستی پہ بھیجتے ہیں درود
    اپنی تقدیر یوں جگاتے ہیں
    ـ
    بیٹھتے اُٹھتے، گھومتے پھرتے
    نغمہ ء نعت گنگناتے ہیں
    ـ
    عاملِ سُنتِ شہِ بطحا
    زخم کھا کر بھی مُسکراتے ہیں
    ـ
    طیبہ جاتے ہیں بس وہی عارفؔ
    شاہِ طیبہ جنہیں بُلاتے ہیں
    ـ
    (محمد عارفؔ قادری)