1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حنیف نازش تازگی بس اس لئے دیتی ہے ساون کی ہوا

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏جون 8, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    تازگی بس اس لئے دیتی ہے ساون کی ہوا
    پائی ہے اس نے مرے آقا کے دامن کی ہوا

    یاد آتے ہی کھلے دل میں محبت کے گلاب
    ایسی پرتاثیر ہے طیبہ کے گلشن کی ہوا

    آپ کے بن شام کے سائے کڑکتی دھوپ ہیں
    آپ آ جائیں تو مہکے دل کے آنگن کی ہوا

    اے خدا ! اُٹھوں نبی کے خیر مقدم کے لیے
    جب معطر اُن کی آمد سے ہو مدفن کی ہوا

    التجا یہ ہے کہ جب نازشؔ کو موت آئے حضورﷺ
    بخت میں ہو آپ کی مسجد کے آنگن کی ہوا

    --------
    صفحہ نمبر۔121
    مجموعہ نعت ۔ نعت ہوتی رہے
    حنیف نازشؔ

    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    اے خدا ! اُٹھوں نبیﷺ کے خیر مقدم کے لیے
    جب معطر اُن کی آمد سے ہو مدفن کی ہوا
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    775
    یاد آتے ہی کھلے دل میں محبت کے گلاب
    ایسی پرتاثیر ہے طیبہ کے گلشن کی ہوا

    سبحان اللہ واہ واہ
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دوستانہ دوستانہ x 1
: