تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ

'اکادمی فروغ نعت اٹک' میں موضوعات آغاز کردہ از پیر عتیق احمد چشتی, ‏جون 2, 2017۔

  1. پیر عتیق احمد چشتی

    پیر عتیق احمد چشتی New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    7
    پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام نعت، منقبت، سلام کے ممتاز شاعر اور صحافی میاں تنویر قادری کے تین شعری مجموعوں تنویرِ کائنات، تنویرِ شہادت اور تنویرِ خاطر کی تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دونوں حصوں کی صدارت سابق سفیر برائے افغانستان سید ابرار حسین شاہ نے کی۔ تقریبِ رونمائی میں صاحبِ شام میاں تنویر قادری، مہمانانِ خصوصی وفا چشتی اور سید ثاقب اکبر سٹیج کی زینت بنے جبکہ نعتیہ مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی میاں تنویر قادری اور مہمانانِ اعزاز انجم خلیق اور عابدہ تقی تھے۔

    تقریب کے میزبان پیر عتیق احمد چشتی ڈائریکٹر جنرل پوٹھوہار آرٹس کونسل نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ نصیر احمد چشتی اور والتین قادری نے صاحبِ شام کا نعتیہ کلام ترنم سے پڑھا۔ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی، پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور علامہ بشیر حسین ناظم کی آراء با الترتیب پیر عتیق احمد چشتی، نصیر احمد چشتی اور احمد محمود الزماں نے پڑھ کر سنائیں۔ اسلم ساگر نے میاں تنویر قادری کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔ دیگر مقررین میں نعیم اکرم قریشی، رشید امین، عرش ہاشمی، عابدہ تقی، انجم خلیق، مہمانانِ خصوصی وفا چشتی، سید ثاقب اکبر اور صدرِ محفل سید ابرار حسین شاہ شامل تھے۔

    تقریب کے دوسرے دور میں نعتیہ مشاعرہ برپا کیا گیا۔ صدرِ مشاعرہ سید ابرار حسین شاہ، مہمانِ خصوصی میاں تنویر قادری، مہمانانِ اعزاز انجم خلیق، عابدہ تقی اور میزبانِ مشاعرہ پیر عتیق احمد چشتی کے علاوہ جن شعراء نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ان میں نسیمِ سحر، وفا چشتی، کرنل شاہد کوثری، رشید امین، خرم خلیق، حافظ نور احمد قادری، شیدا چشتی، تبسم اخلاق ملیح آبادی، عبد القادر تاباں، محمد عارف قادری، اسلم ساگر، غلام مرتضیٰ ملک، مبشر سلیم، نوشابہ ہاشمی، حافظ عبد الغفار واجد، احمد محمود الزماں، محمد شاہد الرحمٰن، نصرت یاب خان نصرت، نصیر احمد اسیر چشتی اور سائل نظامی شامل ہیں۔

    ممتاز شعراء منظر نقوی، اصغر عابد، ملک عرفان خانی، صفدر حسین اعوان اور صاحبِ شام میاں تنویر قادری کے اہلِ خانہ بھی شاملِ تقریب تھے۔
    تقریب کے اختتام پر صاحبِ شام میاں تنویر قادری کی تینوں کتب تنویرِ کائنات، تنویرِ شہادت اور تنویرِ خاطر حاضرین میں تقسیم کی گئیں۔
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    273
    بہت خوب پیر عتیق صاحب آپ کو فروغ نعت فورم میں دیکھ کر دلی مسرت محسوس کر رہا ہوں امید ہے کہ آپ اسی طرح بھر پور دلچسپی کے ساتھ شریک فورم رہیں گے آپ پوٹھوہار آرٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ہر نعتیہ ایونٹ کی کارروائی یہاں شیئر کیجئے اگر باقاعدگی سے آپ یہاں شریک ہوتے رہے تو میں پوٹھوار آرٹ کونسل کے نعتیہ ایونٹس کے لیے الگ سے ایک زمرہ بنادونگا اور آپ کے تمام متعلقہ مراسلوں میں اس سیکشن میں منتقل کر دیا جائے گا

اس صفحے کو مشتہر کریں