1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمدیہ قطعات (محبوب گوہراسلام پوری ، ہند)

'انتخاب قطعات' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏اکتوبر 24, 2017۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    775

    حمد لکھنے کے لئے خامہءِ طوبٰی دیدے
    مجھ گنہگار کو طاعت کا سلیقہ دیدے
    جز محمد (ﷺ)کے رسائی نہیں تجھ تک ممکن
    بے وسیلے کو خداوندا وسیلہ دیدے


    داد طلبی سے بچا صبروتحمل دیدے
    نیکیوں کے تو مجھے لالہ و سنبل دیدے
    عشق میں ڈوب کے توصیف پیمبر لکھوں
    مرے مولی مجھے پرواز تخیل دیدے


    یہی ہے التجا دنیا و عقبی کی بھلائی دے
    رہےبس خیرسےمطلب مجھے،شر سے رہائی دے
    جناب رحمتہ اللعالمیں کی نعت لکھنی ہے
    الہ العالمیں میرے قلم کو روشنائی دے


    غنچہ و گل کو تبسم بھی وہی دیتا ہے
    عندلیبوں کو ترنم بھی وہی دیتا ہے
    رحم مادر میں غذاوں کا وہی ہے مالک
    بے زبانوں کو تکلم بھی وہی دیتا ہے


    تنِ عاصی کو بخشش کی وہی پوشاک دیتا ہے
    چراغِ آگہی اور قوت ادراک دیتا ہے
    جسے چاہے عطا کردیتا ہے خوشیوں کا سرمایہ
    جسے وہ چاہتا ہے دیدۂِ نمناک دیتا ہے

    آئینہ ہو دل تو باتوں میں اثر دیتا ہے وہ
    خیر کی توفیق،تسکین ِجگر دیتا ہے وہ
    کچھ نہیں دشوار گوؔہر اس کی مرضی کے لئے
    بولنے کا پتھروں کو بھی ہنر دیتا ہے