1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل خُدایا حَمد کا حَقدار تُو ہے بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏جولائی 13, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    265
    خُدایا حَمد کا حَقدار تُو ہے
    کہ سب کا مالک و مُختار تُو ہے
    ہے یوں بھی خوف تیرا دل پہ طاری
    کہ مولا قادر و قھار تُو ہے
    کَریں بخشش طلب ہم کیوں نہ تُجھ سے
    مرے معبود جب غفّار تُو ہے

    ازل سے میں ترا عاشق ہوں مولا
    مرا آقا مری سرکار تُو ہے
    تِری ہی یاد ہے میرا حوالہ
    مِرا محبوب تُو دِلدار تُو ہے
    مری تسکین کو کافی یہی ہے
    کہ مطلوبِ شہِ ابرار تُو ہے
    کٹی جس پر نبی کی ساری عِترت
    بِلال اُس عِشق کا بیمار تُو ہے