1. س فورم میں وہ نعتیں پیش کی جائیں گی جو آپ کی پسندیدہ ہوں ۔۔۔۔ آپ یہاں اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔ لیکن آپ کو اپنے پسندیدہ کلام کے ساتھ اس کلام کی پسندیدگی کی وجہ بیان کرنا ہوگی اور کم از کم ایک پیرا گراف کی صورت میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ فروغ نعت انتظامیہ آپ کے اس حسن انتخاب کا وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہے گی اور فنی فکری اور موضوعاتی اعتبار سے بہترین نعتوں کو زمرہ انتخاب نعت میں منتقل کر دیا جائے گا
  2. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

سامنے نظروں کے جب گنبدِ خضرا آئے ۔(نظیرؔ شاہجہاں پوری)

'میری پسندیدہ نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏جنوری 26, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    906
    نعت رسول عربیﷺ
    (نظیرؔ شاہجہاں پوری)

    سامنے نظروں کے جب گنبدِ خضرا آئے
    لبِ بیتاب پہ بس نام تمہارا آئے

    سر کے بل چلنا درودوں کو نچھاور کرنا
    جب نظر دور سے روضے کا مِنارا آئے

    ذرے ذرے پہ جھکانا ہے جبینِ عاجز
    جس جگہ راہ گذارِ شہہ بطحا آئے

    دیدہ و دل بھی جھکانا سرِ پر شوق کے ساتھ
    جب نظر روضئہ سرکارِ مدینہ آئے

    خوش عقیدہ ہو تو ہر شے میں ہے جنت کا سماں
    بدعقیدہ کو مدینے میں نظر کیا آئے

    مجھ کو جنت کی نہ کوثر کی نہ حوروں کی طلب
    اُن کی الفت میرے حصے میں خدایا آئے

    اب نہ آئے گا پیمبر نہ پیام آئے گا
    لے کے وہ آخری پیغام خدا کا آئے

    میرے اللہ عطا کر مجھے وہ ذوقِ نظر
    ہر طرف مجھ کو نظر گنبدِ خضرا آئے

    لے اڑے مجھ کو مدینے کی فضاوں میں نظیرؔ
    یوں مدینے سے کوئی جھونکا ہوا کا آئے
    شاعر۔۔نظیرؔ شاہجہاں پوری