1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل شکر اس کا ہزار کرتا ہوں بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اکتوبر 12, 2017 at 3:16 PM۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    329
    زیست کوپربہار کرتا ہوں
    حمد پروردگار کرتا ہوں
    خود کو پاتا ہوں حمد سے عاجز
    نعمتیں جب شمار کرتا ہوں
    بے سبب بخشش دے مجھے مولا
    یہ دعا بار بار کرتا ہوں
    اس کی نسبت سے ہی میں بندوں سے
    رابطہ استوار کرتا ہوں
    میں مسلمان ہونے پر اپنے
    شکر اس کا ہزار کرتا ہوں
    اپنی جاں اور بال بچے بھی
    اس کے دیں پر نثار کرتا ہوں
    حمد اور نعت پاک کہنے پر
    برملا افتخار کرتا ہوں
    سر جھکا تا ہوں اس کے ہی آگے
    خود کو یوں باوقار کرتا ہوں
    [​IMG]
    19:13
: allah