1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

تذکرہء نعت گویاں عبد القیوم رمزؔ جلال آبادی

'نعت گویان انڈیا' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏فروری 24, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    653
    نام: عبدالقیوم

    تخلص: رمؔز

    ولدیت: عبدالرحمن

    تاریخ پیدائش: 05 نومبر 1992

    جائے پیدائش: ضلع ہوشیار پور پنجاب (انڈیا)
    آبائی وطن: جلال آباد، ضلع شاہجہانپور یوپی۔ (انڈیا)
    حالیہ پتہ : جلال پور، ضلع ہوشیار پور، پنجاب (انڈیا)
    ابتدائی تعلیم گاہ: مدرسہ احسن البرکات جلال آباد ضلع شاہجہان پور یوپی (انڈیا)

    آغاز درس نظامی: دارالعلوم غوث الوری، شاہجہانپور یوپی سنہ 2006۔

    کالج : بریلی کالج بریلی سے ایم اے اردو۔

    زیر تعلیم۔ مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف
    درجہ: افتاء سال دوم۔

    موجودہ قیام: ازہری ہاسٹل جامعۃ الرضا بریلی شریف

    پیشہ: طالب علم

    شاعری کی ابتدا: 2015

    پہلا نعتیہ شعر:

    مجھ کو بھی ہو میسر خاک در پیمبر
    ہے سیم و زر سے بہتر خاک در پیمبر

    پہلے شعر کہنے کی عمر: 22سال

    نعت گوئی کا مقصد: سعادت دارین

    انعام: جامعۃ الرضا کے غزلیہ مشاعرہ 2016 میں وقت کے مایہ ناز عالم دین حضرت علامہ و مولانا قاضی القضاۃ فی الہند مفتی اختر رضا خان ازہری صاحب مد ظلہ العالی المعروف ( تاج الشریعہ) کے دست مبارک سے پہلے نمبر کا انعام حاصل ہوا۔


    نمونہ منتخب کلام


    نعت نمبر1​

    تاقیامت دور اس کی ظلمت مرقد نہ ہو
    دل میں روشن جس کے شمع الفت احمد نہ ہو

    مصطفی صلی علی کے عشق کا لے کر قلم
    آنسوؤں سے نعت وہ تحریر کر جو رد نہ ہو

    ان کے جیسا دو جہاں میں بالیقیں کوئی نہیں
    یہ نہ کہنا ان کے جیسا دہر میں شاید نہ ہو

    سایہء عرش الہی ہو ہمیں اس دم نصیب
    جب وہاں میدان محشر میں کوئی برگد نہ ہو

    ہم نہ چھوڑیں گے کبھی بھی سنت سرکار کو
    ہم کو حاصل چاہے دنیا میں کوئی بھی پد نہ ہو

    کعبہ کا کعبہ ہے یہ کعبہ نہیں ہے حاجیو
    بھول کر بھی اس جگہ کوئی خطا سرزد نہ ہو

    نعت نمبر 2​

    آپ پر لائے جو ایمان رسول عربی
    ہو گئے خلد کے مہمان رسول عربی

    آپ کے در کا میں سگ کہہ کے پکارا جاؤں
    یہی دنیا میں ہو پہچان رسول عربی

    کوئی اپنا ہو پرایا ہو غنی ہو کہ فقیر
    کس پہ تیرا نہیں احسان رسول عربی

    آپ نے چشم کرم جس پہ شہا ڈالی ہے
    ہو گیا پل میں وہ دھنوان رسول عربی

    ایک ہی پل میں گئے عرش سے آگے کیسے
    سوچ کر لوگ ہیں حیران رسول عربی

    یا نبی آپ کے جلوں سے ہے روشن دنیا
    آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی

    آپ کے دین پہ یہ آنچ نہ آنے دیں گے
    جان دے دیں گے مسمان رسول عربی

    جیتے جی رمز بھی دربار تمہارا دیکھے
    دل کا پورا ہو یہ ارمان رسول عربی

    نعت نمبر 3​

    دیارِ پاکِ شہِ بیکساں سے نسبت ہے
    زمین ہوں میں مگر آسماں سے نسبت ہے

    ہوا چراغ بجھائے یہ دم کہاں اس میں
    مرے چراغ کو شاہِ جہاں سے نسبت ہے

    عذاب حشر سے ہم اس لیے نہیں ڈرتے
    ہمیں نصیب بڑے مہرباں سے نسبت ہے

    اسےفلک بھی ادب سے سلام کرتا ہے
    کہ جس زمیں کو ترے آستاں سے نسبت ہے

    نبی کے دین پہ جاں دینے سے نہیں ڈرتے
    وہ جس کو کربو بلا کے جواں سے نسبت ہے

    جہاں سے خوشبوے ایمان آئی سوے حجاز
    ہاں رمز کو اسی ہندوستاں سے نسبت ہے

    نعت نمبر 4​

    میں کیا بتاؤں کہ کیا کیا ملا مدینے سے
    قسم خدا کی ملا خود خدا مدینے سے

    چلا جو نور کا اک سلسلہ مدینے سے
    جہان ہوتا گیا پر ضیا مدینے سے

    ہر ایک چیز مقدر سے سب کو ملتی ہے
    مگر ہمیں تو مقدر ملا مدینے سے

    مرے چراغ کا طوفان کیا بگاڑے گا
    مرے چراغ کو ہے ر ابطہ مدینے سے

    اے آمنہ! ترے لخت جگر کی برکت ہے
    مرض ہوئے جو سبھی لا پتا مدینے سے

    جو پوچھا ! تارو تمہیں روشنی کہاں سے ملی؟
    بیک زبان سبھی نے کہا مدینے سے

    قسم خدا کی کبھی وہ بھٹک نہیں سکتا
    ہے جس کے دل کا تعلق ذرا مدینے سے

    رسول پاک کی آمد کا یہ تصدق ہے
    ہمیں جو ساغرِ زمزم ملا مدینے سے

    بروز حشر وہ جنت میں کیسے جائے گا
    نہیں ہےجس کو کوئی واسطہ مدینے سے

    علی و فاطمہ ، حسنین اصغر و اکبر،
    ہر ایک پھول کھلا خوش نما مدینے سے۔

    ہرایک گلشن ہستی میں جلوہ گر ہے بہار
    چلی ہے کیسی یہ ٹھنڈی ہوا مدینے سے۔

    اے رمز! شاہ مدینہ تجھے بلاتے ہیں،
    پیام، کاش یہ لاۓ صبا مدینے سے۔


    نعت نمبر 5​

    شاخ طوبی کو ہم قلم کر کے،
    شعر لکھتے ہیں نعت سرور کے۔

    ایک مدت سے دل کی خواہش ہے
    سبز گنبد کو دیکھوں جی بھر کے۔

    ماہ و خورشید سے بھی افضل ہیں،
    یا نبی ذرے آپ کے در کے۔

    ہم اسی بات کے ہیں پیرو کار
    جو گئے ہیں رسول کہہ کر کے۔

    تاجداروں سے اعلی ہوتے ہیں،
    مرتبے تیرے ایک نوکر کے۔

    منگتے آتے ہیں آپ کے در سے،
    جھولیاں اپنی اپنی بھر بھر کے۔

    دشت کربل سے آرہی ہے صدا
    میرے دشمن نہ تھے برابر کے۔

    نعت نمبر 6​

    عشق سرکار جو سینے میں بسا لیتے ہیں
    زندگانی کا وہی اصل مزا لیتے ہیں۔

    مرتبہ اعلی وہ شاہوں سے بھی پا لیتے ہیں
    سر پہ جو آپ کے نعلین اٹھا لیتے ہیں۔

    اس طرح روشنی آنکھوں کی بڑھا لیتے ہیں
    خاک طیبہ کو ہم آنکھوں سے لگا لیتے ہیں۔

    پیش حق ہم کو وہ رسوا نہیں ہونے دیں گے
    جو گنہ گاروں کو دامن میں چھپا لیتے ہیں۔

    یاد آتی ہے ہمیں جب بھی شہ بطحی کی
    اپنی پلکوں پہ ہم اشکوں کو سجا لیتے ہیں۔

    حق تعالی انہیں رکھتا ہے پنہ میں اپنی
    پیسے دے کر جو غریبوں کی دعا لیتے ہیں۔

    نعت نمبر 7​

    مجھ کو بھی ہو میسر خاکِ درِ پیمبر,
    ہے سیم و زر سے بہتر خاکِ درِ پیمبر.

    ہوتے ہوئے زمیں پر خاک در پیمبر,
    ہے آسماں سے بر تر خاک در پیمبر.

    شمس و قمر فلک پر شرما کے چھپ رہے ہیں,
    ہے کس قدر منور خاک در پیمبر.

    دربار مصطفی سے جب بھی ہو تیرا آنا,
    لانا ہوا اڑا کر خاک در پیمبر.

    دکھ لا سکوں منہ اپنا رب بروز محشر,
    مَل دینا میرے رخ پر خاکِ درِ پیمبر.

    بامِ فلک پہ چمکے تقدیر کا ستارہ,
    مل جائے "رمز" کو گر خاک در پیمبر.

    رمز جلال آبادی۔
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    Last edited: ‏فروری 27, 2017
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    220
    ماشاءاللہ ۔۔ اللہ کریم مزید کامیابیوں سے ہمکنارفرمائے ۔۔۔ آمین
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    906
    @شاہ بابا ۔۔ سبحان اللہ ( اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرے آمین
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    653
    آمین. آپ بھی سلامت رہیں
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1