1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب صحابہ عزم وہمت کا نام ہے حمزہ بلال رشید

'مناقب صحابہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 17, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    261
    عزم وہمت کا نام ہے حمزہ
    اور وفا کا امام ہے حمزہ
    خود پیمبر ادب کریں جس کا
    ہاں وہ زی احترام ہے حمزہ

    ذِکر تیرا دَیارِ اُلفت میں
    آج بھی صُبح و شام ہے حَمزہ
    تو ہے سردار سب شہیدوں کا

    بدر میں چِیر ڈالا عُتبہ کو
    کیا ترا انتقام ہے حَمزہ
    راہبر خاص و عام ہے حمزہ
    ہو کے چچا بھی اے رسول اللہ
    آپ کا اک غلام ہے حمزہ
    کَر دُعا بہرِ اُمتِ اَحمد
    کُفر پِھر بے لَگام ہے حَمزہ
    رَبِ اَکبر نے تیرے صدقے ہی
    مُجھ کو بخشا دَوام ہے حَمزہ

    ساتھ اُٹھے گا تُو پیمبر کے
    کیا تیرا احتشام ہے حَمزہ
    صِدقِ دِل سے بِلالِ عاصی بھی
    تیرے دَر کا غُلام ہے حَمزہ