فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے (حکیم خان حکیمؔ)

'اکادمی فروغ نعت اٹک' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد الرحمٰن, ‏اگست 30, 2016۔

  1. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    218
    کامل پور موسیٰ ، اٹک سے حکیم خان حکیمؔ کا منظوم خراجِ عقیدت

    فروغِ نعت نے بخشی ہے آپ کی چاہت
    فروغِ نعت سے دل کو عطا سُرور ہوا
    فروغِ نعت نے فکرِ رسا کو وسعت دی
    فروغِ نعت سے روشن مرا شعور ہوا
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    فروغِ نعت ہے سیرت کا آئینہ لاریب
    خیال و فکر کے سب زاویے ابلنے لگے
    فروغِ نعت سے باغِ سخن میں آئی بہار
    فروغِ نعت سے نعتوں کے پھول کھلنے لگے
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    فروغِ نعت محبت کا ترجماں ہی نہیں
    فروغِ نعت مٹاتا ہے دل سے رنج و رسن
    فروغِ نعت مخالف ہے کہنہ رسموں کا
    فروغِ نعت سکھاتا ہے مصطفٰیؐ کا چلن
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    دلوں سے زنگ و کدورت اتر گیا ایسے
    تمام مردہ ضمیروں نے زندگی پائی
    دلوں میں حُبِ نبیؐ کے چراغ جلنے لگے
    نگاہِ عالمِ فردا نے روشنی پائی
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    خلوص و پیار و محبت کا ترجماں شاکرؔ
    ہر ایک دل میں بڑا احترام رکھتا ہے
    کئی زبانوں پہ حاصل ہے دسترس اس کو
    نگاہِ اہلِ ہنر میں مقام رکھتا ہے
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    فروغِ نعت پہ جس نے بھی اعتراض کیا
    وہ ہو گا اپنے چلن سے ضرور شرمندہ
    دیا ہے تُو نے جگر کا لہو اسے شاکرؔ
    چراغِ نعت رہے گا ہمیشہ تابندہ
    دیا جلایا ہے یہ ہم نے روشنی کے لئے
    فروغِ نعت ضروری ہے رہبری کے لئے


    (سہ ماہی فروغِ نعت ، جولائی تا ستمبر ، 2014)
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • زبردست زبردست x 2
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 5, 2016
  2. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    619
    فروغِ نعت ہے سیرت کا آئینہ
    خیال و فر کے سب زاویے ابلنے لگے

    ان مصرعوں کو دوبارہ دیکھیے۔ جزاک اللہ

    @محمد شاہد الرحمٰن
    • متفق متفق x 1
    • دوستانہ دوستانہ x 1

اس صفحے کو مشتہر کریں