1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت قصیدہ فاطمہ کا جب لکھا آہستہ آہستہ بلال رشید

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اکتوبر 21, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    339
    قصیدہ فاطمہ کا جب لکھا آہستہ آہستہ؎
    درق پھر کچھ مجھے ان کا ہوا آہستہ آہستہ
    کرم تا دیر اس کے واسطے جاری رہے مجھ پر
    جبھی کرتا ہوں میں ان کی ثنا آہستہ آہستہ
    ملیکہ کون ہیں جنت کی جب پوچھا کس نے تو

    کہا رضوان نے بھی فاطمہ آہستہ آہستہ
    گو دشمن نے کیں لاکھوں کوششیں ان کو مٹانے کی
    مگر بڑھتے رہے اہل ولا آہستہ آہستہ
    بیاں ان کے فضایل اس لیے میں کرتا ہوں اکثر
    کہ ان سے آئے امت کو حیا آہستہ آہستہ
    مری بچپن میں کی ہے تربیت ماں باپ نے ایسی
    سدا لیتا ہوں نام فاطمہ آہستہ آہستہ
    تقاضا ہے ادب کا اس سے یہ روز قیامت تک
    چلے روضہ زہرا پر ہوا آہستہ آہستہ
    امیر دین و دنیا نفس احمد شاہ خیبر بھی
    کہا کرتے تھے یا خیر النسا آہستہ آہستہ
    بلال آمین زہرا بھی کہیں گی ساتھ پھر تیرے
    بقییہ پاک میں کیجے دعا آہستہ آہستہ
: maula ali