1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

محمد شاہد الرحمٰن لب پر اسمِ محمدﷺ آیا وہ بھی اتنی رات گئے

'محمد شاہد الرحمٰن' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد الرحمٰن, ‏اپریل 6, 2017۔

  1. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    226
    لب پر اسمِ محمد آیا وہ بھی اتنی رات گئے
    روح میں گنبدِ اخضر اُترا وہ بھی اتنی رات گئے

    صحنِ حرم میں خود کو پایا اِمشب میں نے سپنے میں
    بخت نے میرے پہلو بدلا وہ بھی اتنی رات گئے

    ارضِ تخیل پر کھل آئے پھول کئی مدحت کے نئے
    فکر کا میری گلشن مہکا وہ بھی اتنی رات گئے

    سوچ کا پنچھی اڑتے اڑتے خواہشِ رزقِ نعت لیے
    جانے کون سے دیس میں پہنچا وہ بھی اتنی رات گئے

    مجھ کو شہر مدینہ جا کر لوٹ کے بھی تو آنا ہے
    اتنا سوچ کے دل بھر آیا وہ بھی اتنی رات گئے

    نم تھیں پلکیں ، نعت تھی جاری ، اشک تھے بے کل بہنے کو
    میری آنکھ کا ساغر چھلکا وہ بھی اتنی رات گئے

    فرقتِ شہرِ مدینہ میرا تن من پھر سلگانے لگی
    ہجر الاؤ ایسا بھڑکا وہ بھی اتنی رات گئے

    شاہدؔ حسنِ رحمتِ عالم کے جلوؤں میں بھیگ گیا
    لطف کا بادل ٹوٹ کے برسا وہ بھی اتنی رات گئے

    17 اگست 2016
    • زبردست زبردست x 1
    Last edited: ‏جولائی 10, 2017
  2. احمد خان

    احمد خان New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    4
    [​IMG] الصلوة والسلام عليك ياسيدى يارسول الله [​IMG]
    [​IMG] الصلوة والسلام عليك ياسيدى ياحبيب الله [​IMG]
    [​IMG] الصلوة والسلام عليك ياسيدى يانبى الله [​IMG]
    [​IMG] الصلوة والسلام عليك ياسيدى ياشفيع المذنبين [​IMG]
    [​IMG] وعلی الک و اصحابک یا سیدی يانور من نور الله [​IMG]

    [​IMG] صلى الله تعالى عليه وآله واصحابه و بارك وسلم وصلوا عليه [​IMG]
    سبحان اللہ. بہت عمدہ نعت[​IMG]
    • دوستانہ دوستانہ x 1