1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت مرکزِ عدل و محبت آپ ہیں ( از مُظفؔر وارثی)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏اپریل 21, 2017۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    740

    مرکزِ عدل و محبت آپ ہیں
    ہر زمانے کی ضرورت آپ ہیں

    بعد از حمد و ثنائے ذوالجلال
    لائقِ کل مدح و مدحت آپ ہیں

    یہ جہاں قدرت کا ہے اک آئنہ
    آئنے کا حُسنِ صورت آپ ہیں

    وقت کے لب پر قصیدہ آپ کا
    حرفِ کُن کی مقصدیّت آپ ہیں

    آپ محرابِ ازل میں جلوہ گر
    صاحبِ ختمِ نبوت آپ ہیں

    جو چلی تھی حضرت ابراہیم سے
    دینِ حق کی وہ روایت آپ ہیں

    آئے دنیا میں ہزاروں انبیا
    لائے جو حتمی شریعت آپ ہیں

    سب مظاہر مجلسی ہیں آپ کے
    صدرِ ایوانِ حقیقت آپ ہیں

    آپ ہیں اللہ کے عینی گواہ
    اعتبارِ آدمیّت آپ ہیں

    آپ نے توڑی حدودِ لامکاں
    ہم رکابِ ہر مسافت آپ ہیں

    آپ پر نازل ہُوا قرآنِ پاک
    یعنی اس کی آیت آیت آپ ہیں

    ہر نبی کی خوبیاں ہیں آپ میں
    انتہائے جامعیت آپ ہیں

    ہمہ واں ہے امیّت بھی آپ کی
    وارثِ عقل و فراست آپ ہیں

    گمرہی کے عالمی صحراؤں میں
    چشمہِ رشد و ہدایت آپ ہیں

    ایک پل بھی عمر کا اوجھل نہیں
    معتبر تاریخِ سیرت آپ ہیں

    پورے دن کی روشنی جیسا وجود
    آفتابِ وحیِ دعوت آپ ہیں

    آپ کا ہر حرف حرفِ ایزدی
    راست گفتاری کی حرمت آپ ہیں

    آپ کا ہر اک عمل حسنِ حیات
    شاہکارِ کاملیّت آپ ہیں

    آپ پر لوگوں کے باطن منکشف
    مصلح و تخیل و خلوت آپ ہیں

    سایہِ عالم یتیمی آپ کی
    خازنِ ہر بے بضاعت آپ ہیں

    فخر کے معنی فقیری آپ کی
    یعنی دل والوں کی دولت آپ ہیں

    آپ کے پیرو شعور و لاشعور
    پیشوائے علم و حکمت آپ ہیں

    حق تعالٰی تک پہنچنے کے لیے
    بے وسیلوں کی وساطت آپ ہیں

    دے حریفِ جاں شہادت آپ کی
    دشمنوں کے حق میں رحمت آپ ہیں

    ظالموں کے سامنے حق بات کی
    سارے مظلوموں کی طاقت آپ ہیں

    آپ کے قدموں کی مٹی کی قسم
    آسمانِ استقامت آپ ہیں

    وقفِ دیں ہے لمحہ لمحہ آپ کا
    پھر بھی مصروفِ سیاست آپ ہیں

    جود و استغنا ،توکل، مسکنت
    ساری قدروں کی ضمانت آپ ہیں

    عزم و استقلال کی، ایثار کی
    کس قدرروشن علامت آپ ہیں

    آپ کی تنہائی بھی اک طائفہ
    کتنی کثرت خیز وحدت آپ ہیں

    اے خطیبِ منبرِ کوہِ صفا
    جانِ تقریر و خطابت آپ ہیں

    آرزوؤں کا لقب بے نفسیاں
    عجزِ انسانی کی رفعت آپ ہیں

    آپ کی فاقہ کشی پر سنگ دنگ
    پیکرِ صبر و قناعت آپ ہیں

    دل نہیں توڑا کسی دکھ درد کا
    سرپرستِ ہجر و ہجرت آپ ہیں

    مجرموں کو جو سزائے رحم دے
    ایسا قانون و عدالت آپ ہیں

    سلطنت آرائی کی تصویر میں
    رنگِ مزروری و محنت آپ ہیں

    ہر قدم کفار سے جنگ آزما
    ہر نفس محوِ عبادت آپ ہیں

    اہلِ خانہ بھی ہیں اور احباب بھی
    غار کی بھی زیب و زینت آپ ہیں

    چلتے پھرتے اور جیتے جاگتے
    مستجابِ ربِّ عزت آپ ہیں

    جسمِ اطہر پر چٹائی کے نشاں
    اور سلطانِ ریاست آپ ہیں

    آپ کا ایک ایک لمحہ دائمی
    ایک عالم گیر قوّت آپ ہیں

    فاتحِ دل، فاتحِ ذہن و ضمیر
    عشق کا دارالحکومت آپ ہیں

    جو ہمارے پاس رکھوائی گئی
    کبریا کی وہ امانت آپ ہیں

    ڈھونڈتی رہتی ہیں آنکھیں آپ کو
    میرا موضوعِ زیارت آپ ہیں

    آپ کا میں معتقد جاسوس ہوں
    میرے جذبوں کی حرارت آپ ہیں

    ذہن میرا آپ سے ہٹتا نہیں
    میری دنیا میری جنت آپ ہیں

    مرمٹوں میں آپ کی ناموس پر
    میری عزت میری عظمت آپ ہیں

    آپ ہی کا آسرا بعدِ فنا
    شافعِ روزِ قیامت آپ ہیں

    کیا ڈروں بے وزنیِ اعمال سے
    یا مُحَمّد ﷺ جب سلامت آپ ہیں

    مجموعہِ کلام : اُمّی لَقَبی
    کلام : مظفؔر وارثی
    • زبردست زبردست x 1