1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب صحابہ نائبِ قدرت کے نورِ عین عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ(از مظفؔر وارثی)

'مناقب صحابہ' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏جولائی 13, 2017۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    747

    نائبِ قدرت کے نورِ عین عثمانِ غنی
    جامع القرآن، ذوالنورین عثمانِ غنی

    ہے صراطِ استقامت کی طرح تیرا وجود
    نیکی و ایثار کے مابین عثمانِ غنی

    تیرا تقوٰی آسمانِ صبر کو چھوتا ہوا
    تیری فیاضی بہت بے چین عثمانِ غنی

    قربتِ پیغمبرِ عالی تھی تیرا سرمایہ
    تاج ہیں میرا، ترے نعلین عثمانِ غنی

    کربلا سے جا ملا تیرے لہو کا سلسلہ
    تیرے دربانوں میں تھے حسنین عثمانِ غنی

    میں مظؔفر ذات کے حجرے میں اک جلتا چراغ
    آفتابِ مطلعِ شرقین عثمانِ غنی

    مجموعہِ کلام : بابِ حرم
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1