1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت نبی ﷺ کی ذات ہے کیا مظہرِ صلاح و فلاح (مولانا کفایت علی کافی)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد رضا خان, ‏فروری 12, 2018 at 8:25 AM۔

  1. محمد شاہد رضا خان

    محمد شاہد رضا خان Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    75
    نبی ﷺ کی ذات ہے کیا مظہرِ صلاح و فلاح
    محیطِ فیضِ اَتم ، مصدرِ صلاح و فلاح

    گدا ہوا جو کوئی بابِ مصطفائی کا
    ہے اس کے زیرِ نگیں کشورِ صلاح وفلاح

    قبولِ حسنِ عمل کےلئے درود شریف
    عجیب طرح کا ہے زیورِ صلاح و فلاح

    بیانِ نعتِ شریفِ جنابِ شاہِ اممﷺ
    زباں کی تیغ کا ہے جوہرِ صلاح وفلاح

    بہارِ نعتِ مبارک کا مَیں ہوا غواص
    یہی ہے میرے لئے دفترِ صلاح و فلاح

    لکھا ہے میں نے یہ دیوان بمدحِ ختمِ رسل ﷺ
    لگا ہے ہاتھ عجب گوہرِ صلاح و فلاح

    کیا خدا نے جو کافی کو مدح خوانِ نبی ﷺ
    عطا کیا بخدا افسرِ صلاح وفلاح

    (شہید جنگ آزادی حضرت مولانا کفایت علی کافی علیہ الرحمۃ)
: کافی