1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا نظر آتے ہی دہلیز و در و دیوارِ مارہرہ ( از پروؔیز اشرفی احمد آبادی)

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏جنوری 30, 2018۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    788

    نظر آتے ہی دہلیز و در و دیوارِ مارہرہ
    مچل جاتا ہے یہ میرا دلِ بیمارِ مارہرہ

    جوانی لوٹ آتی ہے ہدایت کے چراغوں کی
    برس جاتی ہے جب بھی بارشِ انوارِ مارہرہ

    اسے معراجِ پروازِ تخیل ہوگئی حاصل
    مقدر سے ملیں جس کو بلند افکارِ مارہرہ

    زلیخائے محبت اور خریدارانِ یوسف خود
    ہوئے حیران جب دیکھا کبھی بازارِ مارہرہ

    خباثت جس پہ غالب ہو وہ منکر ہو تو ہو لیکن
    سعادتمند کرسکتا نہیں انکارِ مارہرہ

    بحمد اللہ! طفیلِ پنجتن پروؔیز دل تیرا
    ازل سے ہے اسیرِ گیسوئے خمدارِ مارہرہ

    از پروؔیز اشرفی احمدآبادی
    ڈیسا، گجرات ہند

    موبائل: 00919925640729