اختصاریے نعت کا تنقیدی مطالعہ :ڈاکٹر ناصر عباس نیر

'اختصاریے' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏اکتوبر 8, 2016۔

  1. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    272
    نعت کا تنقیدی مطالعہ دیگر اصناف کے مطالعے سے خاصا مختلف اور کہیں زیادہ ذمہ داری کا تقاضہ کرتا ھے یہ ذمہ داری صرف ان تلمیحات کے مستند علم، اور ان کے سلسلے میں تقدیس و احترام سے عبارت نہیں جن کا تعلق سیرت رسول سے ھے بلکہ اس کا تعلق اس امر کے انکشاف سے بھی ھے کہ کس طرح مذھبی و مدحیہ و تحسینی تجربہ ایک شعری تجربے میں منقلب ھوتا ھے اور کس طرح یہ شعری تجربہ وقت کے ساتھ نئےنئےاسالیب میں ظاہر ھوتاھے۔ ظاہر ھے نقاد کا یہ انکشاف اپنی نوعیت کے اعتبار سے علمی ھے اور یہ اسی وقت ممکن ھے جب نقاد ان علوم اور بصرتوں سے اچھی طرح آگاہ ھو جن کا تعلق انسان کی ذھنی و نفسی دنیا کی تفہیم سے ھے
    [​IMG]
    ڈاکٹر ناصر عباس نیر
    Last edited: ‏اکتوبر 8, 2016

اس صفحے کو مشتہر کریں