1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب امہات المومنین وقارِ سیدہ زہرہ خدیجہ بلال رشید

'مناقب امہات المومنین' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اگست 10, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    291
    وقارِ سیدہ زہرہ خدیجہ
    ہیں ناز مریم و سارہ خدیجہ
    تری سیرت کا کامل آئینہ تھیں
    سکینہ زینب و صُغرٰی خدیجہ
    کرو میری سفارش شاہِ دیں سے
    حِجابِ سیدہ بطحا خدیجہ
    ترے دولت کدے سے منسلک ہے
    مرا جینا مرا مرنا خدیجہ
    مرے حق میں ہے نسبت سیدہ کی
    متاعِ دُنیا و عُقبٰی خدیجہ
    کیا تھا ساتھ احمد کے تجھی نے
    نمازِ شکر کا سجدہ خدیجہ
    بجا ازواجِ خیر الانبیاء میں
    ہے تیرا منفرد رُتبہ خدیجہ
    دعا دے کچھ بلالِ حق نوا کو
    ہے یہ بھی تیرا اک بیٹا خدیجہ