1. حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات رحمت للعالمین ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت و ثناء خوانی جہاں مسلمانوں کا شعار رہی ہے، وہیں کچھ ایسے غیر مسلم شعراء بھی ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بہت عمدہ نعتیہ کلام لکھے۔ان غیر مسلم شعرا کی ایک طویل فہرست ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے اسی ضرورت کے پیش نظر ہم اس سیکشن میں ہم غیر مسلم شعرا کا تعارف اور انکا نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ قارئین فروغ نعت سے بھر پور تعاون کی استدعا ہے۔

غیر مسلم نعت گو پنڈت گیا پرساد خودی: زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا

'غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہ بابا, ‏مارچ 17, 2017۔

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا فضائے نعت میں رہنے سے دل دھڑکتا ہے رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    619
    زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
    تو اگر اے دل غلامِ مصطفٰے ہو جائے گا

    رحمت للعالمیں سے مانگ کر دیکھو توبھیک
    ساری دنیا سارے عالم کا بھلا ہو جائے گا

    ہے یہی مفہوم تعلیمات قرآن و حدیث
    جو محمد کا ہوا اس کا خدا ہو جائے گا

    شوق سے نعتِ نبی لکھتا رہا گر اے خودی
    حق میں بخشش کا تری یہ آسرا ہو جائے گا

    پنڈت گیا پرساد خودی

اس صفحے کو مشتہر کریں