صلوٰة و سلام پیشوائے انبیاء تم پر سلام بلال رشید

'اردو نعت میں صلوۃ و سلام' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏مئی 28, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    250
    پیشوائے انبیاء تم پر سلام
    اے شہہ ہر دوسرا تم پر سلام
    بھیجتے ہیں با ادب اہل یقیں
    صدق دل سے برملا تجھ پر سلام
    تم ہو مخلوق خدا کے تاجور
    اے حبیب کبریاء تم پر سلام
    سب پکاریں گے نبی محشر کے دن
    مرحبا اے مصطفی تم پر سلام
    ساقی تسنیم و کوثر فضل۔حق
    رحمت۔حق کی ضیاء تم پر سلام
    صاحب۔قرآن امت کے امام
    ناشر۔دین۔خدا تم پر سلام
    رب نے بخشا ہے شفاعت کا شرف
    ایک تم کو باخدا تم پر سلام
    کہتا ہے دل سے بلال حق نوا
    مجتبی خیر الوری تم پر سلام

اس صفحے کو مشتہر کریں