1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت کمال حیدر ابا محمد بلال رشید

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏ستمبر 30, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    329
    کمال حیدر ابا محمد
    نبی کے مظہر ابا محمد
    سخا میں عمران کی نشانی
    وفا میں جعفر ابا محمد
    نجف کے والی کے بعد سب سے
    ہیں آپ بہتر ابا محمد
    در علی سے ہی منسلک ہے
    مرا مقدر ابا محمد
    میں آپ کے در پہ کا ش آوں
    علم اٹھا کر ابا محمد
    سواری بنتے تھے آپ کی ہاں
    حبیب داور ابا محمد
    ہوں کاش نعلین آپ کے اور
    بلال کا سر ابا محمد