حمد رب جلیل ھوئے راز مجھ پر عیاں کیسے کیسے بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اپریل 16, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    196
    انھیں اب کَروں میں بیاں کیسے کیسے
    کہ مولا ہیں تیرے نِشاں کیسے کیسے
    تری حمد کرتے ھوئے یا الٰہی
    ھوئے راز مجھ پر عیاں کیسے کیسے

    اُسی کے کَرم سے اُسی کی عَطا سے
    مَزے لُوٹتی ہے زُباں کیسے کیسے
    ہُوا جو غَضب اُس کا طاری تو دیکھو
    فَنا ہو گئے حُکمراں کیسے کیسے
    کَریں غور تو بزمِ ہَستی میں ہَر سُو
    ہیں اِک بے نِشاں کے نِشاں کیسے کیسے
    مَریضوں کی خاطر بنا کر وَسیلے
    کِھلاتا ہے وہ مہرباں کیسے کیسے

    رَسولوں ، اِماموں، صحابہ کی صورت
    ہیں توحید کے ترجماں کیسے کیسے

    تِلاوت میں ، حج میں ، نماز و اذاں میں
    ہیں حَمد و ثَنا کے بیاں کیسے کیسے
    بلال اکبر و عون و قاسم کی صورت
    کٹے راہ ۔حق میں جواں کیسے کیس

اس صفحے کو مشتہر کریں