1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت ہم بھی نعت حضور لکھتے ہیں بلال رشید

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏نومبر 10, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    339
    ہم بھی نعت حضور لکھتے ہیں
    ان کی سیرت کو نور لکھتے ہیں
    اور کوئی عمل کریں نہ کریں
    نعت لیکن ضرور لکھتے ہیں
    جن کا رشتہ نہ ہو پیمبر سے
    ہم انہیں حق سے دور لکھتے ہیں
    نعت گوئی کو شاہ عالم کی
    ہم عطائے غفور لکھتے ہیں
    یاد کو سید مدینہ کی
    اپنے دل کا سرور لکھتے ہیں
    ان کے شبیر کے مصایب کو
    غم سے ہم ہو کے چور لکھتے ہیں
    حمد کے بعد نعت شاہ بلال
    ہو کے ہم نا صبور لکھتے ہیں
    بلال رشید