آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

شاکرالقادری نے 'القلم آن لائن لغت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، اپریل 16, 2011

  1. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    القلم کے زیراہتمام کچھ عرصہ پہلے اردو کی مستند لغات کو برقیانے کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا اس سلسلہ میں القلم/ اردو محفل پرایک مراسلہ میں میں نے اس کا ذکر کیا تھا اور کچھ صاحبان نے اس سلسلہ میں بطور رضا کار کام کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ کچھ کام تقسیم بھی کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ایک آن لائن اطلاقیہ کی ضرورت بھی محسوس کی گئی تھی۔چنانچہ القلم کی جانب سے ایک ایک اطلاقیہ بنا کر فوری طور پر اس میں تقریبا پانچ ہزار اردو ضرب الامثال اور انکے انگریزی متبادلات پیش کر دیے گئے ہیں۔ اس اطلاقیہ میں لغات پر آن لائن کام کرنے کی سہولت بھی موجود ہے
    فی الحال آپ فرہنگ ضرب الامثال کو دیکھیے اور اپنی رائے سے نوازیے۔ میں لغات پر کام کرنے کی سہولت کی آزمائش کے خواہشمند اراکین کے لیے ایک ٹیسٹ یوزر بنا کر اس کی معلومات فراہم کر دونگا امید ہے کہ یہ ایک مفید کام تصور کیا جائے گا۔
    راجہ صاحب، بےباک اور عبدالروف اعوان نے اسے پسند کیا۔
  2. عبدالروف اعوان منتظم اعلی

    پیغامات:
    20
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    بہت خوب جناب شاکر صاحب، یہ ضرب المثل والی کمی کو شدید محسوس کیا جارہا تھا، ، میں آپ کو القلم کی اس نئئ پیش رفت پہ مبارک دیتا ہوں۔ امید ہے انشاءاللہ جلد ہم ضرب المثل کا ایک وسیع خزانہ بنا لیں گے ، انشاءاللہ۔
    شاکرالقادری نے اسے پسند کیا۔
  3. محمدمعروف قلمکار

    پیغامات:
    2
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    جناب شاکر القادری صاحب اگر اس سلسلے میں میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں۔
    شاکرالقادری نے اسے پسند کیا۔
  4. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    بہت شکریہ عبدالرؤف بھائی انشاء اللہ ضرور ہم اس سلسلہ میں پیش رفت کریں گے

    محمد معروف! آپ کا بھی بہت شکریہ اس سلسلہ میں کام تو بہت ہے
    فوری طور پر مجھے اردو محاورات کی ایک فائل جو ایم ایس ورڈ میں کمپوز شدہ ہے
    اس کو ایکسل فائل میں تبدیل کروانا ہے
    کیا آپ یہ کام کر لیں گے؟
    عبدالروف اعوان نے اسے پسند کیا۔
  5. عبدالروف اعوان منتظم اعلی

    پیغامات:
    20
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    مہربانی کر کہ تھوڑی اور تفصیل سے آگاہ کیجیے کہ فایل ایکلسل میں کس شکل میں چاہئے آپکو، ساتھ ہی ساتھ مجھے وہ فایل اپلوڈ کر کے اسکا لنک بھیج دیجئے ، انشاءاللہ جو مجھ سے ہو سکا جلد از جلد میں کوشیش پوری کروں گا۔
    شعبان نظامی اور شاکرالقادری نے اسے پسند کیا۔
  6. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    عبدالرؤف بھائی!
    فائل کو ڈراپ باکس میں اپلوڈ کر دیا ہے لنک یہ ہے
    http://dl.dropbox.com/u/1299651/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88%20%D9%85%D8%AD%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%A7%D8%AA%20%DA%A9%D8%A7%20%D8%AA%DB%81%D8%B0%DB%8C%D8%A8%DB%8C%20%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%B9%DB%81.docx
    اس فائل میں اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ پیش کیا گیا ہے اور اس کا فارمیٹ کچھ اسطرح ہے
    اوپر ہیڈنگ کی صورت میں ایک محاورہ ہے اور نیچے پیرا گراف کی صورت میں اس کا تہذیبی مطالعہ
    میں اس کو ایکسل فائل میں اس طرح کنورٹ کروانا چاہتا ہوں کہ
    ایکسل فائل کے
    پہلے کالم میں سیریل نمبر
    دوسرے کالم میں محاورہ
    اور تیسرے کالم میں تہذیبی مطالعہ ہو
  7. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    جواب: آن لائن فرہنگ ضرب الامثال

    بہت خوب میری خدمات بھی حاضر ہیں۔اس مرتبہ چھٹیوں میں میں بھی اس پر کام کروں گا۔
  8. ریحان منتظم اعلی

    پیغامات:
    12
    اب یہ آن لائن لغت کہاں ہے۔ مل نہیں رہی۔
  9. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394
    اس لنک پہ موجود ہے۔
  10. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    نہیں یہ اس فائل کی بات نہیں ہے بلکہ کچھ اور ہی چیز تھی جو اب موجود نہیں ہے۔

اس صفحے کی تشہیر