القلم تاج نستعلیق اپ ڈیٹ (بیٹا ۲)

شاکرالقادری نے 'تاج نستعلیق پراجیکٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، مئی 26, 2013

  1. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    القلم تاج نستعلیق اپ ڈیٹ (بیٹا ۲)

    محترم اراکین القلم!
    السلام علیکم!
    القلم تاج نستعلیق کا دوسرا آزمائشی نسخہ (بیٹا ۲) ریلیز کر رہا ہوںـ
    اس نسخہ میں اب تک نشاندہی کی جانے والی اغلاط ۹۰ فیصد درست کر دی گئی ہیں
    اس کے علاوہ ان اغلاط کی درستگی کے دوران منظر پر آنے والی دیگر کئی اغلاط بھی درست کی گئی ہیں جن کی تعداد ۵۰۰ سے کسی بھی طور کم نہیں
    آپ آحباب سے توقع کرتا ہوں کہ دوسرے آزمائشی نسخہ کو استعمال کرتے ہوئے جو اغلاط منظر عام پر آئیں ان کو بھی رپورٹ کریں تاکہ آئندہ کے نسخوں میں انہیں بھی دور کر دیا جائے اور خوب سے خوب تر کا سفر مکمل ہو سکے
    القلم تاج نستعلیق (بیٹا ۲) ڈائریکٹ ڈاون لوڈ لنک
    القلم تاج نستعلیق آفیشل ویب سائٹ
    جہانِ قلم پر القلم تاج نستعلیق (بیتا ۲) پر تبصرہ کیجئے اور اپنی آرا سے نوازیے
    انعام الحق اور گلنور نے اسے پسند کیا۔
  2. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    بہت عمدہ ابھی ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔
  3. گلنور قلمکار

    پیغامات:
    156
    جناب میرے ساتھ ایک مسئلہ ہو گیا ہے۔ میں نے نیا القلم تاج فانٹ بیٹا۔۲ ڈاؤن لوڈ کیا اور اس کو انسٹال کیا۔۔یہ پہلے والے ورژن کو ریپلیس کر کے انسٹال ہو گیا۔۔ لیکن جب ورڈ کو اوپن کر کے لکھنا شروع کیا تو وہی نمبر۔۱ والی لکھائی نظر آئی ۔۔پھر میں نے ونڈو میں فانٹ کے فولڈر کو اوپن کیا۔تو وہاں پر تاج فانٹ ۔۔۱اور ۲۔دونوں ہی غائب تھے۔۔دوبارہ پھر بیٹا۔۲ کو کاپی ۔پیسٹ کیا ۔انسٹال ہونے کا میسیج آ گیا۔۔لیکن ورڈ میں پھر لکھائی نمبر۔۱ والی تھی ۔آپ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔۔کہ ونڈو کے فانٹ والے فولڈر میں یہ دونوں فانٹ غائب کیوں ہیں۔۔جبکہ القلم کے باقی تمام فانٹ نظر آ رہے ہیں۔اب میں بیٹا ۔۲ کو کیسے استعمال کروں؟۔ابھی تک نمبر۔۱ ہی کی لکھائی شو ہو رہی ہے ۔۔یعنی ۔۔لفظ۔۔ اللہ۔۔نمبر۔۱ والا ہی ہے۔۔۔والسلام
    شعبان نظامی نے اسے پسند کیا۔
  4. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    [USER=821]گلنور[/USER]! میں چیک کرتا ہوں کہ خرابی کہاں ہے
    پھر آپ کو جواب دیتا ہوں
    شعبان نظامی نے اسے پسند کیا۔
  5. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    [USER=821]گلنور[/USER] ! آپ دوبارہ بیتا ۲ کو ڈاوں لوڈ کریں ۔۔۔ پہلے والی فائل میں گڑ بڑ تھی اب ٹھیک کر دی گئی ہے اور اس دوبارہ انسٹال کرائیں
    ری پلیس کا آپشن آئے تو اوکے کردیں
    شعبان نظامی نے اسے پسند کیا۔
  6. گلنور قلمکار

    پیغامات:
    156
    ابھی چیک کرتا ہوں ۔۔۔۔
  7. گلنور قلمکار

    پیغامات:
    156
    قادری صاحب۔۔مسئلہ جوں کا توں ہے۔۔با لکل پہلے والی پوزیشن ہے۔۔۔لفط۔۔اللہ۔۔۔ویسے ہی لکھا جا رہا ہے۔۔۔۔ری پلیس بھی کیا ۔او کے بھی کیا ۔اور کاپی پیسٹ بھی کر کے دیکھا ہے ۔۔لیکن مسئلہ حل نہی ہوا۔۔اس کو اچھی طرح سے چیک کر لیں ۔۔جزاک اللہ
  8. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    گلنور! میں نے فونٹ فائل کو ڈاؤن لوڈ کیا ۔۔۔ اس میں درستگی کی اور پھر اپ لوڈ کیا ۔۔۔
    ابھی آپ کی دوبارہ نشاندہی کے بعد پھر فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کیا
    فونٹ تو ٹھیک ہے
    کوئی مسئلہ نہیں
    تاج.gif
  9. گلنور قلمکار

    پیغامات:
    156
    قادری صاحب۔۔۔آپ کا بہت شکریہ۔۔ابھی فانٹ درست ہو گیا ہے۔۔اب لفظ ۔۔اللہ ۔۔درست ہو گیا ہے۔۔۔جزاک اللہ
  10. admin منتظم اعلی

    پیغامات:
    92
    بہت شکریہ گلنور دعا کرتے رہا کریں
    گلنور نے اسے پسند کیا۔
  11. بےلگام قلمکار

    پیغامات:
    46
    آج ایڈمن ضاحب آے ہیں بہت خوب
    گلنور نے اسے پسند کیا۔

اس صفحے کی تشہیر