امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری

تانیہ نے 'متفرق سائنسی علوم' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، مئی 30, 2012

  1. تانیہ قلمکار

    پیغامات:
    464
    سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جس کے مطابق اب دل کے مریضوں کے جلد کے خلیوں کو صحت مند ہارٹ ٹشوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

    اسرائیل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مستقبل میں دل کے دورے کے شکار مریضوں کے بیمار خلیوں کی مرمت کی جاسکے گی۔

    یورپین ہارٹ جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آئندہ دس برسوں میں اس تیکنیک کے کلینیکل تجربات کیے جا سکیں گے، تاہم ابھی یہ تجربات چوہوں پر کیے جا رہے ہیں۔

    اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو دل کے مریضوں کا مشینوں پر انحصار اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے آپریشن میں نمایاں کمی آسکے گی۔
  2. گلنور قلمکار

    پیغامات:
    156
    بہت شکریہ ۔۔۔۔

اس صفحے کی تشہیر