اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے:

شاکرالقادری نے 'ٹوٹوریلز: کمپیوٹنگ سے متعلق اسباق' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، جون 10, 2013

  1. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    صوتی کی بورڈ بنانے کے لئے مجھے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟؟
    لوازمات:
    آپ کو کی بورڈ بنانے کے لئے ان پروگراموں/ فائلوں کی ضرورت پڑی گی
    1Microsoft Keyboard Layout Creator
    2Microsoft .net Framework
    3Unicode Value charts
    اور یہ ربط
    ===============
    سب سے پہلے کرنا کیا ہے؟
    سب سے پہلے ان دو پروگراموں اور یونی کوڈ ویلیو چارٹس کو ڈاون لوڈ کریں۔
    دوسرا مرحلہ ہے Microsoft Keyboard Layout Creator کو انسٹال کرنے کا ۔ میرا خیال ہے کہ یہ پروگرام ہر کوئی بغیر کسی دقت کے انسٹال کر سکے گا البتہ یہ خیال رہے کہ یہ پروگرام Microsoft .net Framework کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اگر آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال نہیں تو سب سے پہلے Microsoft .net Framework انسٹال کر لیں۔
    یونی کوڈ چارٹس جو آپ پہلے ہی ڈونلوڈ کر چکے ہوں گے ، ان کو محفوظ کرلیں۔ یہ کوڈز کی بورڈ بنانے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
    =============
    کی بورڈکیسے بناؤں ؟


    کی بورڈ بنانے کے تین طریقے ہیں
    الف) نیا کی بورڈ بنانا
    ب) کمپیوٹر پر نصب شدہ کی بورڈ میں ترمیم کرنا
    ج) محفوظ شدہ Source File سے کی بورڈ بنانا

    میں صرف نیا کی بورڈ بنانے کا طریقۂ کار بتاتی ہوں، کیوں کہ مجھے امید ہے کہ آپ اس طریقے کو سمجھ کر باقی دونوں طریقے خود بخود سمجھ جائیں گے۔
    =========================
    پر کلک کرکے All programs پر جا کر Microsoft Keyboard Layout Creator پروگرام چلائیں۔
    پروگرام کھلنے پر یہ وینڈو نمودار ہوگی
    [IMG]

    اب Menu Bar پر ُProject پر کلک کرکے Properties پر جائیں

    [IMG]
    Properties پر کلک کرنے سے یہ وینڈو نمودار ہوگی۔اس وینڈو میں ضروری معلومات درج کرکے ok پر کلک کریں

    [IMG]

    Name میں کی بورڈ کا مختصر نام لکھیں ۔ خیال رہے کہ کوئی سپیس، کاما، فل سٹاپ یا ڈیش درج نہ ہو۔
    Description میں تفصیلی نام درج کریں۔ یاد رہے کہ کی بورڈ بننے اور انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں یہی تفصیلی نام ظاہر ہوگا
    Company اور Copyright میں جو مرضی تفصیل درج کریں
    Language میں Urdu(Islamic Republic of Pakistan) ڈراپ ڈاؤن مینو سے منتخب کریں اور اب OK پر کلک کریں۔ بطور احتیاط فائل کو Cntrl+S دبا کر سیو کریں اپنی مرضی کا کوئی نام دیں۔ خیال رہے کہ فائل کی ایکسٹنشن klc ہونی چاہئے۔
    ------------------------------
    اب آتا ہے اہم ترین مرٖحلہ جو ہے کی بورڈ لے آؤٹ ڈیفائن کرنے کا۔ مندرجہ ذیل تصویر ملاحظہ کریں مگر اس سے پہلے U0600.pdf فائل کھول کر رکھیں

    [IMG]

    اس تصویر ہم نے بائیں طرف Shift Key کے ساتھ والے کنجی پر کلک کیا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو ایک وینڈو کھل گئی ہے۔ جس کا نام VK_Z ہے۔ یعنی یہ انگریزی کی بورڈ کی Z کنجی ہے۔ فرض کریں ہم چاہتے ہیں کہ z کنجی پریس کرنے پر ‘ز‘ ٹائپ ہو۔ اس کے لئے ہمیں ‘ز‘ کی یونی کوڈ ویلیو معلوم ہونی چاہئے۔ یہ ویلیو ہمیں U0600.pdf نامی فائل سے مل جائے گی U0600.pdf کھول کر ‘ز‘ کی ویلیو تلاش کریں جو کہ 0632 ہے ۔ اب VK_Z والی وینڈو میں U+0632 لکھ کر اوکے کریں۔

    [IMG]

    OK کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس خالی کنجی پر حرف ‘ز‘ ظاہر ہو جائے گا۔

    [IMG]

    آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ یہ حرف اتنا واضح نہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہمیں فانٹ سٹائل اور سائز تبدیل کرنا پڑے گا۔

    [IMG]

    مینو بار پر View میں Font پر کلک کرکے مناسب فانٹ اور سائز منتخب کرکے OK پر کلک کریں جیسا کہ مندرجہ بالا تصویر میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ اور 14 سائز منتخب کیا گیا ہے۔

    اب اسی طرح باری باری ہر کنجی ڈیفائن کریں اور Cntrl+Sکے ساتھ سیو کرتے جایئں تاکہ بجلی چلے جانے کی صورت میں آپ کی محنت ضایع نہ ہو۔
    مندر جہ ذیل تصویر میں نارمل کی بورڈ کی ساری کنجیاں ڈیفائن کی گئ ہیں۔

    [IMG]
    ------------------------------
    اب دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے اور وہ ہے Shift کے ساتھ کنجیوں کو ڈیفائن کرنا۔ فرض کریں ہم چاہتے کہ نارمل حالت میں z پریس کرنے سے ‘ز‘ ٹائپ ہو مگر Shit+Z کے ساتھ ‘ذ‘ ٹائپ ہو۔
    مندرجہ ذیل تصویر ملاحظہ کریں


    [IMG]

    سکرین کے بائیں طرف چند آپشنز ہیں ان آپشنز میں سے Shift Statusضمن میں Shift کے سامنے چیک باکس کو ‘چیک‘ کیا گیا ہے۔ جب آپ اس آپشن کو چیک کریں گے تو ا ایک سادہ سکرین آپ سامنے ظاہر ہوگی یہاں آپ پھر کسی کنجی پر کلک کرکے U+اور اپنے مطلوبہ حرف کی یونی کوڈ ویلیو لکھ کر اوکے کر دیں۔ اسی طرح سارے کنجیوں کو پر کر کے سیو کر دیں۔

    [IMG]

    اس تصویر میں سارے کنجیوں پر اپنے مطلوبہ حروف کے یونی کوڈ ویلیوز درج کرکے شفٹ کے ساتھ کی بورڈ تیار کیا گیا ہے

    [IMG]
    ================
    اب آپ کا کی بورڈ تقریباً تیار ہے۔ مگر ٹہھریئے altGr سے بھی فائدہ اٹھائیں۔

    altGr ہے کیا؟؟

    آپ کے کی بورڈ پھر سپیس بار کے دائیں بائیں alt کے دو کنجیاں ہیں۔ بعض کی بورڈز پر دائیں طرف والے کنجی پر alt سبز رنگ میں چھپا پوتا ہے، اسی مناسب سے اس کی کوaltGreen یا AltGr کہتے ہیں۔ آپ اسی کنجی کے ساتھ چند حروف یا علامات جو کم استعمال میں آتے ہیں ڈیفائن کر سکتے ہیں۔
    طریقہ وہی ہے جو شفٹ کے ساتھ ہم نے استعمال کیا مگر شفٹ باکس کو ان چیک کر کے alt+cntl(AltGr) والے آپشن کو چیک کرنا ہوگا۔ مندرجہ ذیل تصویر میں altGr کے ساتھ کیز کو ڈیفائن کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ آسانی کے ساتھ کر سکیں گے۔ یہ بھی نوٹ کریں کہ کونسے باکس میں ‘ٹیک مارک‘ لگایا گیا ہے۔

    [IMG]
    ==================
    ان سارے مراحل کے بعد اب کی بورڈ لے آؤٹ جنیریٹ کرنے آخری مرحلہ در پیش ہے۔

    اس کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے۔ بس مینو بار پر Properties پر جائیں وہاں Built DLL and Setup Package پر کلک کریں۔ آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ بن جائے گا۔[IMG]


    اپنا تیار کردہ کی بورڈ کمپیوٹر پر نصب (انسٹال) کیسے کروں ؟

    بہت آسان۔۔۔ ۔ بس setup فائل پر ڈبل کلک کریں۔۔۔ ۔۔ کی بورڈ خود بخود انسٹال ہو جائے گا
    =============================
    بہ شکریہ: جویریہ مسعود، اردو محفل)
    شعبان نظامی اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔

اس صفحے کی تشہیر