فرفرفارسی

سیدجہانگیرعلی بخاری نے 'لطائف' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، جولائی 2, 2013

  1. سیدجہانگیرعلی بخاری قلمکار

    پیغامات:
    13
    قبلہ والد صاحب( اللہ انہیں غریق رحمت کرے) سے فارسی پڑھی کچھ تھوڑی سی پھر ایرانیوں افغانیوں سے فارسی میں گفتگو کی کوششیں کر تا رہا القلم پر بھی فارسی پڑھنے سیکھنے کا موقع ملا تو ایک دن مجھے خیال آیا کہ اب تو میں فارسی کا استاد ہی ہو گیا ہوں کیا کہنے اور اتفاق سے اسی دن ایک رسالے یا اخبار میں پڑھا کہ ایک یونیورسٹی کی شعبہ فارسی کی طالبات نے اپنے استاد محترم اور شاید سربراہ شعبہ سے گرگ باراں دیدہ کا مطلب پوچھا انہوں نےفورابتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے بارہ آنکھوں والا بھیڑیا ، بس یہ پڑھتے ہی مجھے سخت شرمندگی ہوئی کہ دو حرف فارسی کے کیا آگئے تم خود کو استاد سمجھ بیٹھے وغیرہ وغیرہ۔ استاد ہونے تک تو ابھی کافی سفر باقی ہے ابھی تو تم فرفرفارسی تک بھی نہیں پہنچے ۔اسی وقت توبہ کی اور کانوں کو ہاتھ لگائے
    شعبان نظامی نے اسے پسند کیا۔
  2. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    یعنی! آپ ابھی فر فر ہی کر رہے ہیں۔ فرفا فر فررررفا!!!!
  3. سیدجہانگیرعلی بخاری قلمکار

    پیغامات:
    13
    نہیں ابھی نہیں کر رہا ابھی سیکھ رہا ہوں
  4. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    یعنی جب کرتے ہیں تب سیکھتے نہیں اور جب نہیں کرتے تب سیکھتے ہیں۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ فررررر فرررررفا فاسسسسسی کرنے والے فارسی سیکھتے ہی نہیں۔ پھر آپ کیوں اس مقام تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ جہاں مکمل جہالت ہے۔
  5. سیدجہانگیرعلی بخاری قلمکار

    پیغامات:
    13
    جہالت کی ایسی کی تیسی کرنے
    حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  6. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    :D یعنی! جہالت کو دن میں تارے دکھانے! لیکن جہالت تو تاریکی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جہالت کو روشن کرنے۔ لیکن شاہ جی جب جہالت روشن ہو گئی تو پھر تو وہ جہالت نہیں رہے گی۔ :angelic:

اس صفحے کی تشہیر