مختار نامہ ایرانی ڈرامہ

شعبان نظامی نے 'سینما، ٹی وی، تھیٹر اور ڈرامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، مارچ 1, 2013

  1. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394
    مختار ثقفی کی زندگی پر بنائے گئے ایرانی ڈرامے کا لنک۔ مختار ثقفی ایک متنازعہ شخصیت ہے بہرحال اہل تشیع کے ہاں اسے شیعوں کا عظیم رہنما سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے امام حسنؓ اور امام حسینؓ کی شہادت کے بعد مختار ثقفی نے کوفہ میں قیام کیا اور پھر قاتلین حسینؓ سے بدلہ لیا۔ جن لوگوں کو اس نے قتل کیا ان میں شمر ذی الجوشن، عمر بن سعد، اور غالباً ابن زیاد شامل ہیں۔ بعد میں اسے آل زبیر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور کوفہ میں قتل کر دیا گیا۔
    یہ ڈرامہ چالیس اقساط پر مشتمل ہے اور اس میں مختار ثقفی کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بحیثیت مجموعی ایک خوبصورت تاریخی ڈرامہ ہے اگر وقت میسر ہو تو دیکھے جانے کے قابل ہے۔
    مختار نامہ
    ریحان، اشتیاق علی، فرخ منظور اور ایک اور رکن نے اسے پسند کیا۔
  2. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    [USER=2134]شعبان نظامی[/USER] بے چارے وقت کا ہی مسئلہ ہے۔ اور ایرانی جدید ترین آلات تبلیغ کا بہت خوب اور درست استعمال کر رہے ہیں۔ کاش ہم پاکستانی مسلمانوں کو بھی کچھ عقل آجائے یہاں تو میڈیا سیکولرزم، فحاشی، اور فحش گوئی اور دہشت گردی کے علاوہ کسی چیز کی تبلیغ نہیں کر رہا۔ میں بہت عرصہ سے سوچ رہاہوں کہ میڈیا کے عنوان پر کچھ تحقیقی اور تنقیدی قسم کے دھاگے شروع کروں۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا قوم کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ اور یہ تباہی پتہ نہیں کتنی ہولناک ہوگی۔ مجھے تو خوف آتا ہے۔
    ریحان نے اسے پسند کیا۔
  3. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394
    ویسے [USER=4]حسن نظامی[/USER] بھیا آپ کی پروفائل پکچر بھی کافی دہشت پھیلاتی ہے:p
    ندوی، ریحان اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  4. اشتیاق علی فونٹ ساز

    پیغامات:
    162
    مختار نامہ کی کچھ اقساط میں نے دیکھی ہوئی ہیں ۔ جن میں امام حسین علیہ السلام کے چند اصحاب کو میدان کربلا میں جنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
    بس اس سے آگے دیکھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔
    [USER=4]حسن نظامی[/USER] واقعی آپ نے بہت اہم پہلو پر بات کی ہے۔ اس سلسلے میں میری کسی بھی قسم کی خدمات درکار ہوں تو بلا جھجھک کہئے گا ۔
    ریحان اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  5. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394

    کیوں آگے کیا ہوا؟
    ریحان اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  6. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    [USER=818]اشتیاق علی[/USER] بھیا! خدمات کا اس میں کوئی تعلق نہیں۔ آپ سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا پر جو کچھ بھی دیکھتے ہیں اس کے متعلق اپنی رائے یہاں لکھیں میں بھی یہی کرنا چاہ رہا ہوں۔۔۔
    ریحان نے اسے پسند کیا۔
  7. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394
    او بھائی جو میں نے لگایا وہ بھی دیکھا یا؟؟؟
    ریحان اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  8. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    میں نے نہیں دیکھا! اتنا ویلا کون ہے۔ یار شعبان حد کرتے ہو۔ بھئی بندہ اور کوئی کام ہی نہ کرے۔ اور ڈرامہ دیکھنے بیٹھ جائے۔
    ریحان نے اسے پسند کیا۔
  9. شعبان نظامی قلمکار

    پیغامات:
    394
    تو ظاہر ہے جناب وقت تو صرف ہو گا۔تاریخ کی کتاب بھی پڑھتا ہی ہے بندہ اگر دیکھ لی جائے تو کیا حرج ہے؟
    ریحان اور حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔

اس صفحے کی تشہیر