ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

مناپہلوان نے 'ویب ڈیولپمنٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، مئی 22, 2013

  1. مناپہلوان قلمکار

    پیغامات:
    5
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    معزز دوستو، چونکہ تمام اردو فورمز کا بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج و ترقی کے ساتھ ساتھ علومِ عصریہ کی اردو زبان میں عام فہم طریقے پر تعلیم و تعلم اور ترسیلِ معلومات بھی ہے چنانچہ اسی ضمن میں ہماری اردو کے فورم پر ہم ایک زبردست قسم کا ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس شروع کرنے جارہے ہیں
    ان شاء اللہ عزوجل اس کورس میں آپ کو اردو زبان میں بے شمار نئی معلومات ملیں گی
    کورس کے اہم مندرجات مندرجہ ذیل ہیں
    ایچ ٹی ایم ایل 5
    سی ایس ایس 3
    جاوا سکرپٹ
    جےکیوری
    پی ایچ پی

    چنانچہ اس سلسلے کے حصہ اول (جو کہ HTML5 پر مشتمل ہے) کا آغاز کردیا گیا ہے
    کورس کے حصہ اول کا تعارف اور اس کا طریقہ کار آپ اس لڑی میں ملاحظہ کرسکتے ہیں


    ہماری اردو کے فورم پر بعض تکنیکی اور انتظامی امور کی وجہ سے عارضی طور پرمہمان صرف صفحہ اول یا مہمان خانہ تک رسائی پاسکتےہیں اس لئے کورس میں شمولیت کے لئے آپ کو پہلےفورم میں شمولیت اختیار کرنی پڑے گی


    آئیے ہمارے سنگ آپ بھی اس کورس میں شریک ہوں اور علم کو پھیلانے کا ذریعہ بنیں
    اس شعبے کے ماہر حضرات سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی ہماری راہنمائی فرماکر اپنا حصہ شامل فرمائیں

    ؏ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے
  2. مناپہلوان قلمکار

    پیغامات:
    5
    [USER=1170]اوشو[/USER] جی چیک کریں
  3. اوشو قلمکار

    پیغامات:
    86
    امید کرتا ہوں دوست اس کاوش سے استفادہ فرمائیں گے۔
    اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا۔
  4. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    جزاک اللہ خیرا ایک اچھی کاوش ہے۔ علوم و فنون کا فروغ ہم سب بنیادی مقصد ہونا چاہیئے۔ القلم کی جانب سے آپ کو اس کورس کے اجرا پر مبارک باد
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا۔
  5. مناپہلوان قلمکار

    پیغامات:
    5
    بہت بہت شکریہ جناب محترم شاکرالقادری صاحب، آپ کا کورس کوسراہنا اور حوصلہ افزائی فرمانا ہمارے لئے درجہ سند رکھتا ہے، امید ہے آپ خود بھی ایک مرتبہ تشریف لاکر اپنی برکتوں سے حصہ عطافرمائیں گے۔

اس صفحے کی تشہیر