مسئلہ کوئی حل ہے؟

aqeel qureshi نے 'تجاویز، آراء اور مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، جولائی 17, 2013

  1. aqeel qureshi قلمکار

    پیغامات:
    66
    میرے کیمپوٹر میں 40 جی بی اور 80 جی بی کی ہارڈسک لگی ہوئی ہے۔بندہ نے 80 جی بی میں کتب رکھی ہیں،تقریبا 50 جی بی کے بعد ایک ایرر آ نا شروع ہو گیا ہے اور ڈاون لوڈنگ رک گئی ہے ،ایرر تو سی پاٹیشن کا ہے ، جبکہ کتب ایچ میں رکھی جا رہی ہیں ،اب سی میں سپیس نہیں ہے کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ نئی ونڈو کیے بغیر میں سی کا سپیس بڑھا لوں ،کیونکہ نئی ونڈو کی صورت میں جب سی کو بڑھاوں گا تو پھر باقی پاٹیشن بھی ڈیلیٹ ہونگی ،اور یوں میری ساری محنت پر پانی پھر جائے گا۔ایرر ملاحطہ فرمائیں
    [IMG]
  2. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    میری تو سمجھ میں نہیں آیا آپ نے سی میں کوئی چیز رکھی نہیں تو اس کی سپیس کیسے کم ہوگئی۔ کوئی پروگرام وغیرہ ان انسٹال کریں۔ اور سی کو کلین اپ چلا کر کلین بھی کر لیں۔ کچھ نہ کچھ گنجائش نکل آئے گی۔
    aqeel qureshi نے اسے پسند کیا۔
  3. aqeel qureshi قلمکار

    پیغامات:
    66
    یہ تو مجھے بھی سمجھ نہیں ،میرے خیال میں ہم جو کچھ بھی داؤن لوڈ کرتے ہیں کوئی فائل اسکی سی میں بھی بنت ہو گئی ،خیر جو بھی ہو ،اب میری اس مشکل کا حل کیا ہو گا؟۔
    حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  4. انعام الحق قلمکار

    پیغامات:
    47
    ڈاؤن لوڈ کا ڈیٹا کاپی کرکے آپ کسی اور ڈرایو میں رکھ لیجئے۔ اس طرح ڈاؤن لوڈ والی سپیس خوب بخود بن جائے گی ۔ شاید کوئی حل نکل سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔
  5. شاکرالقادری منتظم اعلی

    پیغامات:
    412
    انٹر نیٹ ڈاؤن لوڈ مینیجر فائلیں ڈاون لوڈ کرتے وقت سی ڈرائیو میں بھی ٹمپریری فائل بناتا ہے اور ڈاوں لوڈ مکمل ہونے پر اپنے ٹارگٹ ڈرائو میں نقل کر دیتا ہے
    آپ نے بہت ساری فائلیں ڈاۓون لوڈ پر لگائی ہوئی ہیں
    اسلیے سی ڈرائیو میں سپیس کم ہو گئی ہے
    ایک ایک فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور باقی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کی لسٹ میں سے ختم کر دیں
    اس کے ساتھ ساتھ
    سی ڈرائیو میں سرچ کے ذریعہ
    .tmpایکسٹینشن والی فائلوں کو تلاش کریں اور سب کی سب اڑا دیں
    آپ کی بہت ساری ڈسک سپیس فری ہو جائے گی
    aqeel qureshi نے اسے پسند کیا۔
  6. وصی اللہ قلمکار

    پیغامات:
    26
    اگر سی کی جگہ ہی بڑھانی ضروری ہے تو شاید پارٹیشن میجک سافٹ وئیر کچھ کام آسکے۔:bookworm:
    حسن نظامی اور aqeel qureshi نے اسے پسند کیا۔
  7. حسن نظامی منتظم

    پیغامات:
    1,192
    ورچوئل ڈرائیو کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی بتا سکے تو۔
  8. وصی اللہ قلمکار

    پیغامات:
    26
    میرے خیال میں ورچیوئل ڈرائیو اس مسئلے کا حل نہیں۔۔۔ وہ تو لامحالہ ہارڈ ڈرائیو پر ہی بنتی ہے اور اس میں تو پہلے ہی جگہ کی کمی ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ ورچیوئل ڈرائیو کا مقصد کچھ اور ہے ناں کہ جگہ کی کمی کو دور کرنا۔۔۔
    حسن نظامی نے اسے پسند کیا۔

اس صفحے کی تشہیر